29 نومبر، 2015، 6:07 PM

ایران ماضی کی طرح شامی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے

ایران ماضی کی طرح شامی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے شام کےسرکاری دورے کے دوران صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات میں علاقائی امور اور باہمی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران ماضی کی طرح شامی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیرڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام کےسرکاری دورے کے دوران  صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات میں علاقائی امور اور باہمی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران ماضی کی طرح شامی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

ولایتی نے شامی حکومت اورعوام کو رہبر معظم کا سلام پہنچاتے ہوئے بشار اسد کے ساتھ دوبارہ ملاقات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اس ملاقات میں شام میں ایران کے سفیر اور عربی اور افریقی امور میں ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے دہشت گردوں کے خلاف شامی حکومت اور عوام کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام کامیابیاں شامی صدر کی استقامت ، شجاعت اور پائداری کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ شام میں شامی حکومت اور عوام کی فتح  اور وہابی دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے اس ملاقات میں شامی صدر نے ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

News ID 1859932

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha