مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ کواسلام آباد میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔پاکستان پولیس ذرائع کے مطابق ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ کو سیکٹر ایف سیون سے اغوا کیا گیا۔
افغان سفارت خانے کے پروٹوکول افسر کی جانب سے کوہسار پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق سابق گورنر کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ سابق گورنر ہرات سیکٹر ایف سیون کے ایک گیسٹ ہاؤس میں قیام پذیر تھے۔
افغانستان کے صوبہ ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ کواسلام آباد میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔
News ID 1861795
آپ کا تبصرہ