6 فروری، 2016، 4:03 PM

کوئٹہ میں بم دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 40 زخمی

کوئٹہ میں بم دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 40 زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے جناح روڈ پر بم دھماکےکے نتیجے میں9 افراد جاں بحق اور 40زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے جناح روڈ پر بم دھماکےکے نتیجے میں9 افراد جاں بحق اور 40زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری دھماکے کی جگہ پہنچ گئی، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ جناح روڈ پر لیاقت پارک کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ اور بی ایم سی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔13زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ اور دھماکے کے دو مختلف واقعات پیش آئے ہیں۔

News ID 1861629

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha