1 فروری، 2016، 11:22 AM

داعش کی برطانیہ کو فرانس جیسے حملوں کی دھمکی

داعش کی برطانیہ کو فرانس جیسے حملوں کی دھمکی

وہابی دہشت گرد تنظیم داعش برطانیہ کو فرانس جیسے حملوں کی دھمکی دیدی ہے فرانس میں داعش کے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی اخبار النبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم  داعش برطانیہ  کو فرانس جیسے حملوں کی دھمکی دیدی ہے فرانس میں داعش کے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ عربی اخبار النبا  کے مطابق داعش دہشت گردوں  نے کہا ہے کہ برطانیہ کو پیرس سے بھی بڑے حملے کے لیے تیار ہوجانا چاہیے جس میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اپنے بیان میں داعش نے برطانوی شدت پسند محمد اموازی عرف جہادی جان کو بھی سراہا جو امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہادی جون کے الفاظ نہیں مریں گے اورنام نہاد خلافت کے سپاہیوں نے پیرس میں جو قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔عربی اخبار النبا  کے مطابق داعش دہشت گردوں  نے کہا ہے کہ برطانیہ کو پیرس سے بھی بڑے حملے کے لیے تیار ہوجانا چاہیے جس میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اپنے بیان میں داعش نے برطانوی شدت پسند محمد اموازی عرف جہادی جان کو بھی سراہا جو امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہادی جون کے الفاظ نہیں مریں گے اورنام نہاد خلافت کے سپاہیوں نے پیرس میں جو قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔اس سے ایک ہفتہ قبل داعش نے پیرس پر حملہ کرنے والے 9 دہشت گردوں کی ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں گروہ کا سرغنہ عبدالحامد ابوعود بھی دیکھا جاسکتا ہے۔برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے کہا ہے کہ داعش لندن میں بکنگھم پیلس اور نیشنل آرٹ گیلری پر حملہ کرسکتے ہیں، جس کے بعد پیلس کے ترجمان نے کہا ہے کہ محل کی حفاظت کا پورے طریقے سے خیال رکھا جارہا ہے۔ اخبار کے مطابق گیلری پر حملہ اس لیے کیا جاسکتا ہے کہ وہ ایک آسان ہدف ہے جہاں سکیورٹی انتی سخت نہیں ہوتی اور یہ گروپ وہاں حملہ کرکے کم وقت میں  بہت سے لوگوں کی جان لے سکتا  ہے۔ گیلری کے ترجمان نے کہا ہے کہ گیلری کی سکیورٹی کو معمول کے تحت دیکھا جارہا ہے اور پورے عمل کا بار بار جائزہ لیا جارہا ہے۔ ادھر لندن پولیس اور اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ ان کی داعش پر قریبی نظر ہے  اور داعش کے حملے کا امکان موجود ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق داعش کو سعودی عرب اور ترکی سمیت کئي عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے اور داعش کا اصلی مرکز سعودی رعب ہے جہاں سے اسے بڑے پیمانے پر مالی اور جنگی وسائل فراہم کئے جاتے ہیں۔

News ID 1861491

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha