26 جنوری، 2016، 12:43 PM

افغانستان میں پولیس اہلکار نے اپنے 10ساتھیوں کو قتل کردیا

افغانستان میں پولیس اہلکار نے اپنے 10ساتھیوں کو قتل کردیا

افغانستان کے صوبے ارزگان میں پولیس اہلکار نے اپنے 10ساتھی اہلکاروں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ارزگان میں پولیس اہلکار نے اپنے 10ساتھی اہلکاروں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبہ ارزگان میں منگل کو افغان پولیس اہلکار نے پہلے اپنے ساتھیوں کو نشہ آور چیز کھلائی اور بعد ازاں ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 10پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ ایک ہفتے میں حکومتی فورسز پر ہونیوالا اس نوعیت کا دوسرا اندرونی حملہ ہے۔واقعہ کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے۔ 

News ID 1861361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha