مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمال مغربی صوبے فریاب میں ضلع گھورمچھ پر طالبان قبضے کے بعد تقریباً 18 پولیس اہلکار لاپتہ ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق طالبان کے گھور مچھ پرقبضے کے بعد ضلعی پولیس چیف اور ان کے 17 اہلکار کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ طالبان نے دعوی کیا کہ انہوں نے زخمی ضلعی پولیس چیف اور دیگر 13 اہلکاروں کو حراست میں لے رکھا ہے۔ دوسری جانب افغان فورسز جنوبی صوبے ہلمند کے تین اضلاع موسی قلعے، ناد علی اور نوزاد میں طالبان سے نبرد آ زما ہیں۔
افغانستان کے شمال مغربی صوبے فریاب میں ضلع گھورمچھ پر طالبان قبضے کے بعد تقریباً 18 پولیس اہلکار لاپتہ ہیں۔
News ID 1859009
آپ کا تبصرہ