مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے جزیرے مایوریکا میں اسپین کی شہزادی اور ان کے شوہر کو کرپشن کیس میں عدالت میں پیش ہونا پڑا۔ اسپین کی شہزادی اور موجودہ بادشاہ فلپ اے ششم کی بہن شہزادی کرسٹینا اور ان کے خاوند اینکی اردنگرین پر کرپشن اور ٹیکس چوری کے الزامات ہیں جن کی صفائی کیلیے انھیں عدالت میں پیش ہونا پڑا۔ شہزادی بغیر کسی پروٹوکول کے عدالت میں حاضر ہوئیں۔ دونوں ملزمان اور اس کیس میں ملوث دیگر افراد کو ایک ساتھ بٹھایا گیا جبکہ ججز کی پشت پر شہزادی کے بھائی شاہ فلپ اے ششم کی تصویر آویزاں تھی۔ شہزادی اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک غیرمنافع بخش ادارے کے فنڈز میں خوردبرد کی ہے۔ کیس میں شہزادی کرسٹینا اور ان کے شوہر کے علاوہ دیگر سولہ افراد کے نام شامل ہیں تاہم وہ جرم سے انکاری ہیں۔ اگر 50سالہ شہزادی کرسٹینا پر کرپشن کا الزام ثابت ہو جاتا ہے تو انھیں 8 سال جبکہ ان کے خاوندکو 19سال قید ہو سکتی ہے۔
اسپین کے جزیرے مایوریکا میں اسپین کی شہزادی کرسٹینا اور ان کے شوہر کو کرپشن کیس میں عدالت میں پیش ہونا پڑا۔
News ID 1861060
آپ کا تبصرہ