مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے جنگل میں گزشتہ روز لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی اور اس کے نتیجے میں قریبی علاقے میں واقع 100 گھر جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی جنوب مغربی ریاست وکٹوریہ کے سیاحتی مقام گریٹ اوشن روڈ کے قریبی جنگل میں گزشتہ روزلگنے والی آگ بے قابو ہوتی جارہی ہے اوراس کی زد میں آکرقریبی علاقے کے 100 گھرنذرآتش ہوچکے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق 500 سے زائد ریسکیو اہلکار آگ کو بجھانے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ قریبی قصبوں میں آباد گھروں کو خالی کرالیا گیاہے اور پورے علاقے میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ آگ آسمانی بجلی گرنے سے لگی ہے اورگرمی اور خشکی کے باعث آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں جنگل کا ایک وسیع حصہ جل کر خاکستر ہوچکا ہے۔
آپ کا تبصرہ