8 دسمبر، 2015، 11:46 AM

ہندوستان میں بندروں نے پنڈت کو ہلاک کردیا

ہندوستان میں بندروں نے پنڈت کو ہلاک کردیا

ہندوستان میں پٹنہ کے علاقے میں بندروں نےپنڈت کو پتھر مار مار کر ہلاک کردیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں پٹنہ کے علاقے میں بندروں نےپنڈت کو پتھر مار مار کر ہلاک کردیاہے۔ ہندوستان میں پرانے پٹنہ کے علاقے مرچی گلی کے رہائشی کو ان کی چھت پر جمع بندروں کے ایک غول نے اینٹیں مار کر اس وقت ہلاک کردیا جب وہ اپنے گھر کے صحن کی صفائی میں مصروف تھے۔ پولیس کے مطابق منا مشرا نامی شخص پر بندروں کے جھنڈ نے حملہ کردیا اور پتھر برسائے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ اس سے قبل بھی اس علاقے میں کئی بچے اور خواتین بندروں کے حملوں میں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ اس میں 2 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں جب کہ پچھلے کئی دنوں میں علاقے کے 3 تھانوں میں بندروں کے حملوں کے کئی واقعات درج ہوئے ہیں اور خصوصاً چھوٹے بچے باہر نکلنے سے گریز کررہے ہیں کیونکہ بندر کئی بچوں کو کاٹ بھی چکے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس حکام نے محکمہ جنگلات کو ہدایات دی ہیں کہ وہ بندروں کو پکڑ کرعلاقے کو محفوظ بنائیں۔

News ID 1860144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha