مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں 13نومبر کو ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں مزید تیز کردی گئی ہیں جب کہ اس دوران چار مساجدبھی سیل کردی گئیں ہیں۔ فرانس کے وزیرداخلہ برناکینور کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے دوران 18 افراد کو گھروں میں نظربند کردیا گیا۔ تین سو مقامات پر چھاپے مارے گئے جن کے دوران مختلف قسم کا اسلحہ برآمد کیا گیا اور 278 افراد کو پوچھ کچھ کیلئے حراست میں لیا گیا تاہم مطلوبہ دہشت گردوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔ وزیرداخلہ نے متنبہ کیا کہ انتہا پسند تنظیم داعش میں بھرتی کے لیے فرانسیسی شہریوں کو ترغیب دینے والوں کو بھی فی الفور گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ شام اور عراق جانے اور داعش سے روابط کے بعدواپس فرانس آنے والے ایک ہزار سات سو لوگوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ جہاد کی ترغیب دینے اور جہادی لٹریچر رکھنے والے اداروں اور مساجد پرکڑی نظر ہے جو بھی اس میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف بھی فوری کاروائی کی جائے گی۔
فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں 13نومبر کو ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں مزید تیز کردی گئی ہیں جب کہ اس دوران چار مساجدبھی سیل کردی گئیں ہیں۔
News ID 1860030
آپ کا تبصرہ