29 نومبر، 2015، 5:32 PM

مالی میں اقوام متحدہ کے مرکز پر راکٹ حملہ،3 ہلاک،20 سے زائد زخمی

مالی میں اقوام متحدہ کے مرکز پر راکٹ حملہ،3 ہلاک،20 سے زائد زخمی

شورش زدہ افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کے ایک مرکز پر راکٹ داغے جانے سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شورش زدہ افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کے ایک مرکز پر راکٹ داغے جانے سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان میں دو امن دستوں کے اہلکار جبکہ تیسرا سویلین ہے۔ 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ راکٹ حملہ اقوام متحدہ کے کیدال میں واقع ایک مرکز پر کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے فوجی گنی سے تعلق رکھتے تھے۔ اقوام متحدہ اور مالی کی حکومت نے اِس راکٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

News ID 1859929

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha