16 اگست، 2017، 9:54 AM

مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے9افراد ہلاک

مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے9افراد ہلاک

مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی ایک چھاؤنی پر حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی ایک چھاؤنی پر حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں امن فوج کا ایک اہلکار، ایک ٹھیکیدار اور مالی کے7 محافظ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق  ٹمبکٹو کے قریب قائم اس فوجی چھاؤنی پر حملہ کرنے والوں کی تعداد6 تھی۔ اس سے قبل کیے جانے والے ایک اور حملے میں امن فوج میں شامل ٹوگو اور مالی کا ایک ایک فوجی مارا گیا تھا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریش نے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

News ID 1874591

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha