مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالی میں دہشت گردوں کی جانب سے ہوٹل پر حملے کے نتیجے میں 21 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ منایا جارہا ہے۔ مالی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز دارالحکومت باماکو کے لگژری ہوٹل میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد ملک بھر میں 10 روز کے لئے ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔ مالی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں تین حملہ آوروں نے 150 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا تاہم بروقت کارروائی کے نتیجے میں 2 حملہ آور مارے گئے تاہم 19 افراد ہلاک اور دیگر کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے بھی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مالی حملہ خوفناک دہشتگری کی کارروائی ہے جس کا مقصد ملک میں امن و امان کے لئے اقدامات کو نقصان پہنچانا ہے۔ واضح رہے کہ القاعدہ کی ذیلی تنظیم المرابطون نے ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
مالی میں دہشت گردوں کی جانب سے ہوٹل پر حملے کے نتیجے میں 21 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ منایا جارہا ہے۔
News ID 1859739
آپ کا تبصرہ