18 دسمبر، 2015، 1:39 PM

دنیا میں آج مہاجرین کا عالمی دن منایا جارہا ہے

دنیا میں آج مہاجرین کا عالمی دن منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آج مہاجرین کا عالمی دنمنایا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آج مہاجرین کا عالمی دنمنایا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر 4 دسمبر 2000 کو یہ اعلان کیا کہ ہر سال18 دسمبر کو مہاجرین کے عالمی دن کے طور پر منایا جائے گا۔
اس دن کو منانے کا مقصد جنگ ، نسلی تعصب، مذہبی کشیدگی ،سیاسی تناؤ یا امتیازی سلوک کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسری جگہ نقل مکانی کرنے والے مہاجرین یا پناہ گزین کے ساتھ اظہار یکجہتی اوران کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 230 ملین لوگ اپنے آبائی علاقوں سے دور زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

News ID 1860388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha