1 دسمبر، 2015، 6:54 PM

ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کیلئے عالمی کانفرنس جاری

ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کیلئے عالمی کانفرنس جاری

دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک نئی عالمی حکمت عملی پر اتفاق رائے کی غرض سے پیرس میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک نئی عالمی حکمت عملی پر اتفاق رائے کی غرض سے پیرس میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس جاری ہے۔  فرانسیسی وزیرِ خارجہ لورین فیبیوس کی صدارت میں ہونے والی اس عالمی کانفرنس سے خطاب میں صدر اوباما نے کہا کہ’میں یہاں ذاتی طور پر یہ کہنے آیا ہوں کہ امریکہ نہ صرف ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی پر اتفاق کے لئے رضامند ہے بلکہ وہ باہمی اختلافات کوبات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتا ہے۔روسی صدر ولادی میر پوتن نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے ماحول کو بھی بگڑنے نہیں دیا۔ یہ ہماری کامیابی ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیرس کانفرنس کونہ توایک اہم موڑ سمجھتے اور نہ ہی اختتام۔۔۔ لیکن یہ نئی شروعات ہیں۔“ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”اس اجلاس کا مقصد عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو دو سینٹی گریڈ تک محدود کرنا ہوگا۔ "

News ID 1859989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha