مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں حکام کے مطابق عراق کے شمال میں 110 سے زائد ایزدی برادری کےافراد کی اجتماعی قبر ملی ہے جبکہ اس قبر میں بارودی مواد بھی نصب کیا گیا تھا۔یہ قبر سنجار کے علاقہ سے دریافت ہوئی ہے جس پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبضہ کررکھا تھا
یاد رہے کہ دولت اسلامیہ نے اگست 2014 میں سنجار پر قبضہ حاصل کیا تھاجس کے بعد اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ انھوں نے وہاں موجود ایزدی برادری کو غلام بنانے کے بعد وہاں موجود افراد کا قتل عام کیا اور عورتوں اور لڑکیوں کا ریپ بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق سنجار قصبے میں یا اس کے قریب ملنے والی چھٹی اجتماعی قبر ہے۔
آپ کا تبصرہ