28 نومبر، 2015، 9:59 PM

ترکی میں کرد نواز وکیل فائرنگ میں ہلاک

ترکی میں کرد نواز وکیل فائرنگ میں ہلاک

ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیار بکر میں کرد حامی وکیل طاہر ایلچی کو مسلح شخص نے سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیار بکر میں کرد حامی وکیل طاہر ایلچی کو مسلح شخص نے سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ دیار بکر کے گورنر نے اس واقعے کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ استنبول میں بڑی تعداد میں افراد نے طاہر ایلچی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کیننز اور آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔ سنیچر کو ہونے والی جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار کی موت بھی ہوئی ہے۔

News ID 1859927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha