26 نومبر، 2015، 10:34 PM

سائبیریا میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 15 افراد ہلاک

سائبیریا میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 15 افراد ہلاک

سائبیریا کے علاقے میں روسی ہیلی کاپٹر گرنے سے 15افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سائبیریا کے علاقے میں روسی ہیلی کاپٹر گرنے سے 15افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روسی حکام کے مطابق ایم آئی 8ہیلی کاپٹر میں عملے کے چار افراد سمیت 26مسافر سوارتھے جوماسکو سے 2800کلومیٹر دورمغربی سائبیرکے علاقے لگارکا میں گرکرتباہ ہوگیا۔ حکام نے بتایاکہ اس حادثے کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دیگر 10کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، آئل پمپنگ سٹیشن کی طرف روانہ ہونیوالے ہیلی کاپٹر سے لگارکاایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 15منٹ بعد ہی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔وزارت ایمرجنسی سے متعلقہ حکام نے بتایاکہ ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن یہ واضح نہیں ہوسکاکہ تباہی کی وجہ کیابنی؟

News ID 1859875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha