25 نومبر، 2015، 11:49 PM

داعش نے فرانس کو تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

داعش نے فرانس کو تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

پیرس کو بد ترین دہشت گردی کا نشانہ بنانے والی شدت پسند تنظیم داعش نے ایک نئی ویڈیو میں فرانس پر ایک بار پھر بڑے حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہر حالت میں کامیابی ملے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس کو بد ترین دہشت گردی کا نشانہ بنانے والی شدت پسند تنظیم داعش نے ایک نئی ویڈیو میں فرانس پر ایک بار پھر بڑے حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہر حالت میں کامیابی ملے گی۔ چہرے پر نقاب پہنے اور اسلحہ ہاتھ میں لیے داعشی شدت پسند کا نئی ویڈیو میں دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فرانس میں نئے حملوں کی لہر جلد آئے گی اور بھر پورتباہی مچائیں گے۔ فرنچ زبان میں بات کرتے ہوئے شدت پسند نے کہا کہ اس کا تعلق فرانس سے ہے اور وہ یہاں نئے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں نقاب پوش شدت پسند نے فرانسیسی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد آرہے ہیں اوراپنے نئے حملوں میں فرانس کو تباہ کردیا جائے گا۔ اس نئی ویڈیو نے ایک بار پھر سیکیورٹی اداروں میں کھلبلی مچادی ہے جس کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے عوامی مقامات پر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ پیرس میں داعش کی جانب سے 5 مقامات پر حملے کیے گئے جس میں 130 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1859857

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha