23 نومبر، 2015، 7:07 PM

امریکہ کے خصوصی فوجی دستےجلد شام پہنچ جائیں گے

امریکہ کے خصوصی فوجی دستےجلد شام پہنچ جائیں گے

ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ کے خصوصی فوجی دستے بہت جلد شام پہنچ جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ کے خصوصی فوجی دستے بہت جلد شام پہنچ جائیں گے۔ امریکہ کے خصوصی مندوب بریٹ مک گرک کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کے وعدے کے مطابق جلد امریکی فوج کے خصوصی دستے شام پہنچ جائیں گے۔ امریکی فوج شام میں داعش کے خلاف کرد ملیشیا سمیت مقامی دستوں کو منظم کریں گی۔ امریکی صدر اوبامہ نے گزشتہ ماہ 50 کے قریب اسپیشل فوجی شمالی شام بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ شدت پسندی کے خلاف عالمی اتحاد کے بعد شام میں امریکی زمینی دستوں کی پہلی تعیناتی ہے۔

News ID 1859798

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha