1 اپریل، 2018، 7:15 PM

امریکی صدر کا شام سے امریکی فوج واپس بلانے کا اعلان

امریکی صدر کا شام سے امریکی فوج واپس بلانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے کہا ہے کہ وہ شام سے امریکی فوج کو جلد واپس بلانا چاہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے کہا ہے کہ وہ شام سے امریکی فوج کو  جلد واپس بلانا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم شام سے امریکی فوج کو جلد واپس بلا لیں گے۔ ذرائع کے مطابق شام میں امریکی فوج نے داعش دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر مدد کی لیکن اس کے باوجود امریکی فوج دہشت گردوں کو شام میں بچا نہیں سکی ۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکہ سے درخواست کی تھی کہ وہ امریکی  فوج شام میں باقی رکھیں ۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر کا شام سے فوج کی واپسی کا اعلان سعودی عرب سے مزید رقم وصول کرنے کی ایک کوشش ہوسکتی ہے۔

News ID 1879761

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha