مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے حملوں کیخلاف پورے یورپ میں پیر کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے قابل مذمت ہیں ان میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پیرس پر حملہ پورے یورپ پر حملہ ہے۔ ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں پورے یورپ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
یورپی یونین نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے حملوں کیخلاف پورے یورپ میں پیر کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1859600
آپ کا تبصرہ