مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کل پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ شمخآنی پاکستانی وزير اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر جنرل جنجوعہ کی دعوت پر کل پاکستان پہنچیں گے ۔
شمخانی اس سفر میں پاکستان کے اعلی حکام اور پاکستان کے سکیورٹی اور دفاعی حکام سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔شمخانی اس سفر میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
آپ کا تبصرہ