25 اکتوبر، 2015، 10:37 PM

انڈونیشیا میں کلب میں آتشزدگی کے باعث 17 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں کلب میں آتشزدگی کے باعث 17 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں کلب میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک جب کہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں کلب میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک جب کہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی کے علاقے میں واقع کلب میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کلب کے ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث 17 افراد ہلاک اور 71  زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کلب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی کہ اچانک دوسری منزل پرآگ بھڑک اٹھی جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زیادہ ہلاکتیں دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں تاہم آگ سے جھلس کر کسی کے بھی ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور دھوئیں کے باعث بیہوش ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

News ID 1859109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha