مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کےجزیرہ لمبوک میں واقع آتش فشاں ، ماونٹ بروجری،،کے راکھ اگلنے کا عمل 25 اکتوبر سے جاری ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے راکھ اگلنے سے پہاڑ کی چوٹی پر ڈھائی ہزار میٹر بلند راکھ کی دیوار سی بن چکی ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فضا میں پھیلی راکھ کی وجہ سے لمبوک انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر فضائی آپریشن اب تک معطل ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ تا حال ، آس پاس کی آبادیوں کو خطرہ نہیں۔
انڈونیشیا کےجزیرہ لمبوک میں واقع آتش فشاں ، ماونٹ بروجری،،کے راکھ اگلنے کا عمل 25 اکتوبر سے جاری ہے۔
News ID 1859507
آپ کا تبصرہ