24 اکتوبر، 2015، 6:11 AM

سپین میں بھارت کے خلاف مظاہرہ

سپین میں بھارت کے خلاف مظاہرہ

سپین میں بھارتی وزیر اور سابق آرمی چیف وی کے سنگھ کے بیان کے خلاف پاکستانی، کشمیری اور سکھ برادری نے بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپین میں بھارتی وزیر اور سابق آرمی چیف وی کے سنگھ کے بیان کے خلاف پاکستانی، کشمیری اور سکھ برادری نے بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی وزیر کی جانب سے دلت بچوں کے لیئے نامناسب الفاظ کے استعمال کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور مودی حکومت ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ مظاہرین نے کہا کہ سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی سے بھارتی انتہاپسند چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے کشمیر کی آزادی، خالصتان کے قیام اور مودی سرکار کے ظلم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں بھی بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا تھا جس میں متعددافراد زخمی و گرفتار ہو گئے تھے۔

News ID 1859077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha