مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر فلسطینیوں کی حمایت میں مارچ کیا گیا جس میں مظاہرین نے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یہ مظاہرہ حالیہ دنوں میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکا نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور خطے میں امن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انٹر نیشنل ریلیشن سیکریٹری نے کہا کہ ارجنٹینا اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرے اور شہریوں کو اسرائیل کی اشیا نہ خریدنے پر زور دیا۔ اس ماہ اسرائیلی حملوں میں 64 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر فلسطینیوں کی حمایت میں مارچ کیا گیا جس میں مظاہرین نے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
News ID 1859241
آپ کا تبصرہ