30 اکتوبر، 2015، 3:33 PM

شہید فلسطینیوں کی لاشیں قبضے میں رکھنے کے خلاف رام اللہ میں احتجاج

شہید فلسطینیوں کی لاشیں قبضے میں رکھنے کے خلاف رام اللہ میں احتجاج

شہید فلسطینیوں کی لاشیں قبضے میں رکھنے کے خلاف احتجاج کے دوران رام اللہ کے نزدیک فلسطینیوں کی اسرائیلی فورسز سے شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شہید فلسطینیوں کی لاشیں قبضے میں رکھنے کے خلاف احتجاج کے دوران رام اللہ کے نزدیک فلسطینیوں کی اسرائیلی فورسز سے شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے نزدیک اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی، ربڑ کی گولیاں، آنسو گیس، گرینیڈ سے حملہ کیا۔ فلسطینیوں نے اسرائیلی فورسز پر پتھراؤ کر کے غم و غصے کا اظہار کیااور سڑکوں پر ٹائر جلا کر آگ لگا دی۔ فلسطین کے شہر الخلیل کے گورنر کا کہنا ہے کہ 29 فلسطینیوں کی لاشیں اسرائیلی فورسز کے قبضے میں ہیں، جن میں سے 17 لاشیں الخیل کے شہریوں کی ہیں۔ مغربی کنارے اور غزہ میں صرف اس ماہ کے دوارن اسرائیلی جارحیت سے 62 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

News ID 1859218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha