مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی آٓمد پر بھارتی کمیونٹی اوردیگرقومیتوں نےاحتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ لندن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد کے موقع پر کشمیریوں، پاکستانیوں،سکھوں سمیت سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے وزیراعظم ہاوس ٹین ڈاوننگ سٹریٹ کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور” مودی واپس جاو “کے نعرے لگائے۔ٹین ڈاوننگ سٹریٹ مودی واپس جاو کے نعروں سے گونج اٹھی۔ مظاہرے کی قیادت لارڈ نذیر اور بیرسٹر سلطان محمود نے کی اس موقع پر خالصتان تحریک کے صدر اور عیسائی برادری کے درجنوں افراد بھی موجود تھے۔ ان افراد نے ”مودی قاتل ہے“ کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر ٹین ڈاﺅننگ سٹریٹ کے اردگرد تما م سڑکیں بند کر دی گئیں۔ احتجاج کے لئے جمع ہونے والوں میں بھارت کی اقلیتی افراد جن میں عیسائی، سکھ، مسلمانوں کے علاوہ کشمیری اور ہندو کی نچلی ذات دلتوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
لندن میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی آٓمد پر بھارتی کمیونٹی اوردیگرقومیتوں نےاحتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
News ID 1859538
آپ کا تبصرہ