مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واشنگٹن میں بدھ کو سیاہ فام عوام نے نسل پرستی اور غیر سفید فام لوگوں کے ساتھ پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق سیاہ فام عوام کی ایک تعداد نے واشنگٹن میٹرو اسٹیشن کے سامنے اجتماع کیا اور وہاں سے پولیس کے مرکزی دفتر کی جانب جلوس نکالا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس کی نسل پرستی کے خلاف نعرے درج تھے۔ بعض بینروں پر سوالیہ نشان کے ساتھ یہ عبارت لکھی ہوئی تھی کہ ؟ ہم آزاد ہیں یا نہیں " واشنگٹں میں سیاہ فام مظاہرین نے حکومت سے سیاہ فاموں کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ، امتیازی سلوک اور پولیس کا تشدد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس مظاہرے میں شریک اینٹی وار گروپ کے ایک رکن نے ملک کے غریب سیاہ فاموں کے ساتھ پولیس کے نسل پرستانہ رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے مضافات میں غریب سیاہ فام سستے فلیٹوں میں رہتے ہیں ، لیکن ہر روز ان پر وہاں سے نکلنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
واشنگٹن میں سیاہ فام عوام کی ایک تعداد نے مظاہرہ کرکے غیر سفید فاموں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
News ID 1859029
آپ کا تبصرہ