مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوجی امور میں رہبر معظم کے اعلی مشیر جنرل سید یحیی صفوی نے العہد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کےنام نہاد خلیفہ اور سربراہ نے امریکی فوجی کیمپوں میں تربیت حاصل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں شکست اور عراق پر قبضہ کے بعد داعش کو تشکیل دیا۔ جنرل سید یحیی صفوی نے کہا کہ قابل اعتماد رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کے رہنما ابو بکر بغدادی نے امریکی فوجی کیمپوں میں تربیت حاصل کی ہے اور داعش دہشت گرد تنظیم علاقہ میں امریکی اور اسرائیل اہداف کے تحفظ کے لئے دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔ انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم اور النصرہ دہشت گرد تنظیم کے اعمال و رفتار صہیونیوں سے مشابہت رکھتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہابی دہشت گرد تنظیموں کو اسرائیل مخالف محاذ جیسے شام و عراق اورحزب اللہ لبنان کو کمزور بنانے کے لئےتشکیل دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ داعش دہشت گردوں کا علاج اسرائیل کی اسپتالوں میں کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ واضح ہے کہ اگر امریکہ، اسرائیل اور ان کے حامی عرب ممالک داعش کی حمایت نہ کریں تو داعش نام کی کوئی چیز علاقہ میں باقی نہیں رہ سکتی۔
آپ کا تبصرہ