8 مارچ، 2016، 8:07 AM

داعش کو عنقریب نابود کردیں گے

داعش کو عنقریب نابود کردیں گے

امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اڈے پر امریکی فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عنقریب داعش دہشت گردوں کو نابود کردےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اڈے پر امریکی فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ عنقریب داعش دہشت گردوں کو نابود کردےگا۔ جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی اتحاد نے شام اور عراق کو داعش کے لئے جیل میں تبدیل کردیا ہے ہم نے عراق اور شام میں ایسے شرائط پیدا کردیئے ہیں جس کی وجہ سے داعش دہشت گرد تنظیم  دیگر ممالک میں اپنے دہشت گرد روانہ نہیں کرسکتی اور ہم نے عراق اور شام میں دنیا بھر سے دہشت گردوں کو جمع کرکے ہلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہم عنقریب داعش دہشت گردوں کا خاتمہ کردیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق نائب صدر جوبائیڈن دبئی کے بعد فلسطین، اسرائیل اور اردن کا دورہ بھی کریں گے اورخطے کے رہنماؤں سے داعش کے خلاف جنگ اور شام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔عرب ذرائع کے مطابق امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ ملکر داعش کو تشکیل دیا  اور اب امریکہ سعودی عرب کے ساتھ ملکر داعش کو بظاہر کچلنے کی کوشش کررہا ہے۔

News ID 1862373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha