4 نومبر، 2016، 5:10 PM

ابو بکر البغدادی کا داعش دہشت گرد تنظیم پر کنٹرول کم ہوتا جا رہا ہے

ابو بکر البغدادی کا داعش دہشت گرد تنظیم پر کنٹرول کم ہوتا جا رہا ہے

امریکی فوجی حکام کے مطابق عراقی شہر موصل میں جھڑپوں میں شدت آنے کے بعد وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا داعش پر کنٹرول کم ہوتا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوجی حکام کے مطابق عراقی شہر موصل میں جھڑپوں میں شدت آنے کے بعد وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا داعش پر کنٹرول کم ہوتا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق اور شام میں سرگرم  داعش کے خلاف اتحادی افواج کے ترجمان امریکی کرنل جان ڈورین نے ابو بکر البغدادی کی آڈیو ٹیپ کے حوالے سے کہنا تھا کہ گو کہ ابھی تک امریکی فوجی حکام نے اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم یہ واضح طور پر داعش سربراہ کی اپنے ساتھیوں سے رابطے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس آڈیو ٹیپ کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے اس میں ابو بکر البغدادی کو اپنے ساتھیوں سے کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آپس میں لڑائی نہ کرو، یہی چیز ظاہر کرتی ہے کہ ایک لیڈر کا اپنی تنظیم کے افراد کو ایک صفحے پر جمع کرنے کے لئے کمانڈ اور کنٹرول کا نظام کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کی تشکیل اور اسے مسلح کرنے میں امریکہ، سعودی عرب، ترکی قطر اور اسرائیل نے اہم کردار ادا کیا اور اب یہی ممالک داعش کے بظاہر خلاف ہیں لیکن پس پردہ انیھں ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔

News ID 1868073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha