مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار میرر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کا معروف جلاد جان جہادی گرفتاری کے خطرے سے بچنے کے لئے شام میں دہشت گردوں کے کیمپ سے فرار ہوگیا ہے۔
برطانوی اخبار میرر کی رپورٹ کے مطابق داعش کے جلاد کا چہرہ پہچان لیا گیا ہے اور امریکی و برطانوی خفیہ ایجنسیاں اس کی گرفتاری کی کوشش کررہی ہیں جان جہادی برطانوی شہری ہے جس نے داعش میں شامل ہوکر امریکی مغویوں کے اعلانیہ سرقلم کئے اور سرکاٹنے کے وحشیانہ اور بھیانک ویڈيو سماجی سائٹوں پر نشر کرتا تھا۔
آپ کا تبصرہ