4 جولائی، 2015، 1:00 AM

شام میں اتحادی فوج کے حملے میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک

شام میں اتحادی فوج کے حملے میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک

امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں اتحادی افواج کی بمباری سے داعش کا اہم کمانڈر طارق بن طاہر ہلاک ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں اتحادی افواج کی بمباری سے داعش کا اہم کمانڈر طارق بن طاہر ہلاک ہو گیا ہے۔ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں اتحادی افواج کی بمباری سے داعش کا اہم کمانڈر طارق بن طاہر ہلاک ہو گیا ہے۔ طارق بن طاہر 16 جون کو فضائی حملے میں مارا گیا، یہ داعش کے لئے فنڈنگ اور بھرتیوں کی نگرانی کرتا تھا۔امریکی وزارت دفاع کے مطابق طارق بن طاہر کے سر کی قیمت 30 لاکھ ڈالر مقرر تھی۔ طارق ہن طاہر کا بھائی بھی 15 جون کوعراق میں ایک حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ دہشت گردوں کو دنیا بھر سے اکٹھا کرکے شام اور عراق میں انھیں ختم کرنا چاہتا ہے دہشت گردوں کی حمایت اور ترکی میں انیھں تربیت دینے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔

News ID 1856334

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha