8 مارچ، 2016، 8:37 AM

حماس کی مصر کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں

حماس کی مصر کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں

فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ حماس کی مصر کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں ہے اور نہ ہی حماس مصر کے اٹارنی جنرل کے قتل میں ملوث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ حماس کی مصر کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں ہے اور نہ ہی حماس مصر کے اٹارنی جنرل کے قتل میں ملوث ہے۔ حماس کے رہنما نے کہا کہ ہمارے ہتھیار صرف اور صرف اسرائیل کے خلاف ہیں اور اسلامی مقاومت کی مصر کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں اور نہ ہی حماس مصر کے اٹارنی جنرل  ہشام برکات کے قتل میں ملوث ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مصر کے وزير داخلہ نے کہا تھا کہ اخوان المسلمین اور حماس دونوں مصر کے اٹارنی جنرل ہشام برکات کے قتل میں ملوث ہیں۔

News ID 1862376

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha