5 نومبر، 2015، 6:14 PM

حماس کا ایران کے ساتھ اچھے روابط برقرار کرنے پر اہتمام

حماس کا ایران کے ساتھ اچھے روابط برقرار کرنے پر اہتمام

فلسطینی تنظیم حماس کے ایک اہم رہنما نے اعلان کیا ہے کہ ان کی تنظیم حماس ،ایران کے ساتھ اچھے روابط برقرار کرنے پر اہتمام کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سما کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے ایک اہم رہنما محمود الزہار نے اعلان کیا ہے کہ ان کی تنظیم حماس ،ایران کے ساتھ اچھے روابط برقرار کرنے پر اہتمام کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین کے نئے انتفاضہ نےفلسطینی  فتح اور اسرائیل کے درمیان سازشی مذاکرات پر کاری ضرب وارد کی ہے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان سازشی مذاکرات میں سعودی عرب امریکی کے اشاروں پر پیش پیش تھا۔

محمود الزہار نے کہا کہ فلسطین میں موجودہ انتفاضہ حقیقی معنوں میں ایک انتفاضہ ہے جسے تمام فلسطینیوں کی حمایت حاصل ہے۔ محمود الزہار نے کہا کہ حماس تمام اسلامی اور عربی ممالک بالخصوص ایران کے ساتھ اچھے روابط پر اہتمام کرتی ہے اور حماس کسی بھی اسلامی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ۔

News ID 1859363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha