مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ لوگر میں طالبان دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 8 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ لوگر کے گورنر کے ترجمان دین محمد دارویش کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے حملے میں 3 پولیس اہلکار اور 5 شہری ہلاک ہوئے جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ طالبان نے خود دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ فوج اور پیرا ملٹری پونٹس پر کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ