مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس اکیڈمی کے پاس خود کش حملے میں کم از کم 20 زیر تربیت اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور کسی طرح کیڈٹس کے گروپ کے قریب جانے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کابل میں وزارت دفاع کے احاطے کے قریب بارودی مواد سے بھرے ٹرک سے دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 400 زخمی ہوگئے جو سب عام شہری تھے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس اکیڈمی کے پاس خود کش حملے میں کم از کم 20 زیر تربیت اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1857208
آپ کا تبصرہ