13 جولائی، 2015، 4:34 AM

افغانستان میں کم از کم 18 افراد ہلاک

افغانستان میں کم از کم 18 افراد ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں فوجی اڈے کے قریب خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں فوجی اڈے کے قریب خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اس فوجی اڈے میں افغان اور غیر ملکی فوجی رہائش پذیر ہیں۔ خوست شہر کے پولیس سربراہ فیض اللہ غیرت نے بتایا کہ بمبار نے خود کو کیمپ چیپ مین کے قریب فوجی کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹ کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔

ابھی تک حکام نے مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی اس بات کا علم ہوا ہے کہ مرنے والوں میں فوجی شامل تھے یا نہیں ۔شہر کے ہسپتال میں موجود داکٹر نے بتایا کہ ہم نے اب تک 18 لاشیں گنی ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد چھ ہے۔

News ID 1856575

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha