مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم جہاد اسلام کے نمائندے ناصر ابو شریف نے تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں فلسطین کے آخری حالات کی تشریح کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اگر ہمت، غیرت اور عربی حمیت ہے تو یمن کے نہتے عوام کا قتل عام کرنے کے بجائے اسرائیل کا مقابلہ کرکے فلسطین کو آزاد کرے۔
ناصر ابو شریف نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو آج سنجیدہ خطرات لاحق ہیں اور اسلام کے اس اہم مسئلہ کو فراموش اور نظر انداز کرنے کے لئے مختلف کوششیں اور سازشیں جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے دباؤ کے علاوہ بعض امریکہ نواز عرب ممالک کا بھی دباؤ ہے جن کا اسرائیل کی جانب جھکاؤ ہے۔ ناصر ابو شریف نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے لئے اہم مشکل یہ ہے کہ بعض عرب ممالک فلسطینی گروہوں کے لئے ایسے رہنما تلاش کررہے ہیں جنکا جھکاؤ اسرائیل اور امریکہ کی جانب ہو۔
ناصر ابو شریف نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کی ایک بڑی مشکل وہابی گروہ ہیں جو اسرائیل کا مضبوط بازو بن کر ابھر رہے ہیں۔ اور وہ اپنی بندوقوں کا رخ اسرائیل کی طرف کرنے کے بجائے اسرائیلی ہتھیاروں کے ذریعہ اسرائیل مخالف عرب ممالک جیسے شام و لبنان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ وہابی تکفیری گروہ اسرائیل کے حامی گروہ ہیں جو مسئلہ فلسطین کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ