9 اگست، 2015، 12:43 AM

چين امریکہ کا پاکستان اور افغانستان میں حریف نہیں

چين امریکہ کا پاکستان اور افغانستان میں حریف نہیں

افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے ڈین فیلڈمین نے کہا کہ وہ افغانستان اور پاکستان میں چین کو حریف کے طور پر نہیں دیکھتے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے ڈین فیلڈمین نے کہا کہ وہ افغانستان اور پاکستان میں چین کو حریف کے طور پر نہیں دیکھتے۔افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے ڈین فیلڈمین نے کہا کہ وہ پاک-افغان خطے میں امن اور استحکام کی بحالی کیلئے بیجنگ کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ہم افغانستان اور پاکستان میں چین کے کردار کو خوش آئند قرار دیتے ہیں اور اس کردار کو مسابقت کے بجائے امریکی کوششوں کی مدد سمجھتے ہیں۔فیلڈمین نے کہا 2009 میں چین کے پہلے سرکاری دورے میں میرے ساتھی افغانستان اور پاکستان کے الفاظ ایجنڈے میں شامل کرنے کو تیار نہ تھے۔ لیکن آج ہم نہ صرف مل کر افغانستان میں مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں بلکہ امریکا-چین-افغانستان پر مشتمل سہ فریقی مذاکرات بھی منعقد کرتے ہیں۔

News ID 1857238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha