8 اگست، 2015، 1:10 PM

امریکہ کا پاکستان کو حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی کا حکم

امریکہ کا پاکستان کو حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی کا حکم

امریکہ نے پاکستان پرزوردیا ہے کہ وہ حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف بھرپورکارروائی کرے جس طرح پاکستان دہشت گرد گروہ تحریک طالبان کے خلاف کارروائی کررہا ہے، اسی انداز کی سخت کارروائی حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف بھی پاکستان کوکرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان پرزوردیا ہے کہ وہ حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف بھرپورکارروائی کرے جس طرح پاکستان دہشت گرد گروہ تحریک طالبان کے خلاف کارروائی کررہا ہے، اسی انداز کی سخت کارروائی حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف بھی پاکستان کوکرنی چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے ڈین فیلڈمین نے کہا کہ جس طرح پاکستان نے بھرپور طریقے سے پاکستانی طالبان کا پیچھا کیا اسی طرح حقانی نیٹ ورک کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔ حقانی نیٹ ورک سے امریکی اور افغان  شہریوں اور وسائل کو شدید خطرات لاحق ہے اور لشکر طیبہ جوممکنہ طور پرخطے کوغیر مستحکم کرسکتی ہے، اس کے خلاف بھی اقدامات کرے۔افغانستان اور پاکستان کا آخری دورہ کرنے بعد فیلڈ مین نے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان کو ان دوتنظیموں سے خطرات لاحق ہیں۔

News ID 1857216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha