4 مارچ، 2016، 10:52 AM

چین اور پاکستان کے باہمی تعلقات کھٹائی میں پڑ سکتے ہیں

چین اور پاکستان کے باہمی تعلقات کھٹائی میں پڑ سکتے ہیں

امریکہ سے8 ایف 16 جنگی طیاروں کی خریداری کا معاملہ پاکستان اور چين کے درمیان تعلقات میں کھٹائی کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ پاکستان نے چین کے J-N/FC-20جنگی طیاروں کی بجائے امریکہ کے F16 طیاروں کو ترجیح دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈان نے نیوز سائٹ میڈيم کام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ سے ایف 16 طیاروں کی خریداری کا معاملہ پاکستان اور چين کے درمیان تعلقات کھٹائی کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ پاکستان نے چین کے J-N/FC-20جنگی طیاروں کی بجائے امریکہ کے F16 طیاروں کو ترجیح دی ہے،پاکستان اور چین کے تعلقات ہر دور میں انتہائی مضبوط رہے ہیں، لیکن گزشتہ ماہ پیش آنے والے ایک واقعے کے بعد ان تعلقات کے بارے میں کچھ خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ گزشتہ ماہ کی 13 تاریخ کو امریکی حکومت کی طرف سے پاکستان کو 8 عدد F16 طیاروں کی فروخت کے متعلق اہم فیصلہ سامنے آیا۔ نیوز سائٹ کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان ان طیاروں کی فروخت کا معاملہ ہی وہ اہم واقعہ ہے کہ جو دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات میں فرق لانے کا باعث بن سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے چین کے J-N/FC-20جنگی طیاروں کی بجائے امریکا کے F16 طیاروں کو ترجیح دی ہے، اور یہ کہ چین کو پاکستان کا یہ اقدام بالکل پسند نہیں آیا۔ رپورٹ کے مطابق بیرونی دنیا چینی پالیسی سازوں کی سوچ کا اندازہ چین کے سرکاری میڈیا میں شائع ہونے والی تحریروں سے کرتے ہیں۔ ایک ایسے ہی مضمون کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں چینی حکومت سے کہا گیا ہے کہ ممالک کے درمیان تعلقات باہمی مفاد پر مبنی ہوتے ہیں اور حکومت کی توجہ اس بات کی طرف دلائی گئی ہے کہ اگر پاکستان کو چینی مفادات کا خیال نہیں تو چین کو بھی اس کی مدد اور حمایت کے لئے اپنی توانائیاں صرف نہیں کرنا چاہئیں۔
رپورٹ میں اس رائے کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ امریکہ سے F16 طیاروں کی خریداری کے علاوہ چین کا بھارت کے ساتھ بڑھتا ہوا تعاون اور خطے کے بدلتے ہوئے معاشی اور سیاسی حالات بھی پاکستان اور چین کے تاریخی طور پر انتہائی مضبوط تعلق میں نئی تبدیلیوں کا سبب بن سکتے ہیں۔

News ID 1862276

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha