13 مئی، 2016، 6:44 PM

امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات گذشتہ تین ماہ سے تناؤ کا شکار

امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات گذشتہ تین ماہ سے تناؤ کا شکار

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے، ایف 16 طیاروں کی خریداری کی فنڈنگ کے لیے لگائی جانے والی شرائط کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات، گزشتہ 3 ماہ سے تناؤ کا شکار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اس بات کا اعتراف  کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے، ایف 16 طیاروں کی خریداری کی فنڈنگ کے لیے لگائی جانے والی شرائط کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات، گزشتہ 3 ماہ سے تناؤ کا شکار ہیں۔

 سرتاج عزیز نے اس بات کا اعتراف، سینیٹ کے اجلاس میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت روکنے جانے کے حوالے سے تحریک التوا پر بحث سمیٹتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات 2011 میں اس وقت کشیدہ ہوگئے تھے جب وکی لیکس، ریمنڈ ڈیوس، ایبٹ آباد آپریشن، دتہ خیل اور سلالہ کے واقعات پیش آئے تھے، لیکن 2013 کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کافی بہتری آئی۔

تاہم امریکی کانگریس کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی خریداری کے لیے پاکستان کو دیے جانے والے فنڈز روکے جانے کے فیصلے کے بعد، گزشتہ 3 ماہ سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ایک بار پھر تناؤ کا شکار ہیں۔

News ID 1863968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha