مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں 12 وہابی دہشت گرد اور 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ " آئی ایس پی آر" کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے شمال مغربی علاقےغازیزہ میں جھڑپ کے دوران 12 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے، جھڑپ کے بعد دہشت گرد اپنے 3 ساتھیوں کی لاشیں چھوڑکرفرار ہوگئے۔واضح رہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گرد عدم استحکام پیدا کرکے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب کا بڑے پیمانے پر تعاون حاصل ہے ۔
![شمالی وزیر ستان میں 12 وہابی دہشت گرد اور 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک شمالی وزیر ستان میں 12 وہابی دہشت گرد اور 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک](https://media.mehrnews.com/d/2015/05/17/3/1695947.jpg?ts=1486462047399)
پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں 12 وہابی دہشت گرد اور 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1856384
آپ کا تبصرہ