26 جون، 2015، 5:28 PM

داعش کا فرانس کی گیس فیکٹری پر حملہ/ ایک شخص ہلاک

داعش کا فرانس کی گیس فیکٹری پر حملہ/ ایک شخص ہلاک

فرانس میں گیس فیکٹری میں حملے کے دوران ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے فیکٹری کے باہر سے ایک مشکوک شخص کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائي نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں گیس فیکٹری میں حملے کے دوران ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے فیکٹری کے باہر سے ایک مشکوک شخص کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فرانس کے شہر سینٹ کوئنٹین فلیوئیر میں مسلح شخص  نے فیکٹری کے باہر دھماکہ خیز مواد سے زود دار دھماکہ کیا جس کے بعد حملہ آور فیکٹری کے اندر داخل ہوااطلاعات  کے مطابق فیکٹری میں داخل ہونے والے حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے تاہم حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے فیکٹری کو گھیرے میں لے لیا جب کہ اس دوران فیکٹری کے قریب سے ایک مشکوک شخص سمیت گلا کٹی لاش کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ میں داعش دہشت گرد تنظيم ملوث ہے۔

News ID 1856158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha