مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل پوردستاں نے ایرانی فوج کی صلاحیتوں اور توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فوج دھمکی دینے والے اور اس کی پشتیبانی کرنے والے کو نادم و پشیمان کردےگی۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ نے ستمبر 2001 کے بعد مغربی ایشیا میں بیشمار ہتھیار جمع کئے ہیں اور امریکہ، افغانستان اور عراق پر قبضہ کرنے کی غرض سے نہیں آیا تھا بلکہ اس کے دوسرے شوم اہداف بھی تھے لیکن اللہ تعالی کی فضل و کرم ، رہبر معظم انقلاب اسلامی کی درایت و ذہانت اور قوم و فوج کے اتحاد و انسجام کے ساتھ امریکہ کے تمام منصوبے نقش بر آب ہوگئے انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج خطے میں دشمن کی تمام حرکات و سکنات کو زیر نظر رکھے ہوئے ہیں اور دشمن کے ہر خطرے کامقابلہ کرنے اور اسے تاریخی و عبرتناک درس دینے کے لئے تیار ہیں۔
آپ کا تبصرہ