مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ہندو دہشت گرد تنظیم شیو سینا نے ہندوستانی مسلمانوں کے ووٹ ڈالنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیوسینا کے ترجمان اخبار سمانا میں تنظیم نے بھارتی مسلمانوں کے حق رائے دہی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے حق رائے دہی کو ووٹ بینک کی سیاست کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جب کہ انتخابات کے موقع پر مسلمانوں کی تعلیمی اور صحت کی صورتحال کو بھی سیاست کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہندو انتہا پسند تنظیم نے مسلمانوں کی تنظیم آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور اس کے رہنماؤں اکبر الدین اویسی اور اسدالدین اویسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر مسلمانوں کو ورغلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ شیو سینا کا کہنا ہے کہ اگر مسلمان اس طرح کی سیاست کرتے رہے تو وہ کبھی ترقی نہیں کرسکیں گے اور ان کا مستقبل تاریک ہوگا اس لیے اگر مسلمان چاہتے ہیں کہ ان سے خاص سلوک کیا جائے تو بہتر ہوگا وہ پاکستان چلے جائیں۔
ہندوستان
ہندوستان کی ہندو دہشت گرد تنظیم کا مسلمانوں کو ووٹ سے محروم کرنے کا مطالبہ
مہر نیوز/13 اپریل / 2015 ء : ہندوستان کی ہندو دہشت گرد تنظیم شیو سینا نے ہندوستانی مسلمانوں کے ووٹ ڈالنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
News ID 1853347
آپ کا تبصرہ