7 فروری، 2018، 10:53 AM

ہندوستانی مسلمانوں کو "پاکستانی" کہنے والے کے لئے سزا کا مطالبہ

ہندوستانی مسلمانوں کو "پاکستانی" کہنے والے کے لئے سزا کا مطالبہ

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد اللہ اویسی نے ہندوستانی مسلمانوں کو "پاکستانی" کہنے والے کو سزا دینے کے لئے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد اللہ اویسی نے ہندوستانی مسلمانوں کو "پاکستانی" کہنے والے کو سزا دینے کے لئے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اویسی نے لوک سبھا میں تقریرکرتے ہوئے کہا کہ  اگر کوئی قصور وار پایا جائے تو اُسے تین سال قید کی سزا دی جائے۔اسداللہ اویسی کا یہ بیان بریلی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ریمارکس کے چند روز بعد سامنے آیا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ یہ رجحان بن گیا ہے کہ بزور طاقت مسلمانوں کی آبادی میں داخل ہوکر پاکستان مخالف نعرے لگاؤ اور حالات خراب کرو۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رگھویندر وکرم سنگھ نے اترپردیش کے علاقے کاس گنج میں بھارتی یوم جمہوریہ پر فسادات کے دوران ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد فیس بک پر پوسٹ میں لکھا تھا کہ " عجیب رواج بن گیا ہے کہ مسلمانوں کے محلوں میں زبردستی جلوس لے کر جاؤاور پاکستان کے خلاف نعرے لگاؤ، کیا وہ پاکستانی ہیں؟، یہی یہاں بریلی میں ہوا، پھر پتھراؤ ہوا اور مقدمے لکھے گئے"۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان میں ہندو انتہا پسند ہندوستانی مسلمانوں کو پاکستانی کہتے رہتے ہیں اور انھیں اس طرح اذیت پہنچاتے رہتے ہیں۔

News ID 1878561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha